ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : موٹر سائیکل اور بس کے درمیان تصادم کے بعد لگی آگ - دونوں گاڑیاں ہوگئیں جل کر خاک

منگلورو : موٹر سائیکل اور بس کے درمیان تصادم کے بعد لگی آگ - دونوں گاڑیاں ہوگئیں جل کر خاک

Fri, 08 Apr 2022 19:30:44    S.O. News Service

منگلورو 8/ اپریل (ایس او نیوز) وینلاک ہاسپٹل کے قریب ایک موٹر سائیکل اور پرائیویٹ بس کے درمیان تصادم پیش آیا جس کے بعد لگنے والی آگ میں دونوں گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں ۔ جبکہ موٹر بائک سوار ڈائلون (26 سال) کا پیر فریکچر ہوگیا ۔

 موصولہ رپورٹ کے مطابق آج دوپہر 2.45 بجے ڈائلون کی موٹر بائک اسٹیٹ بینک کی طرف جا رہی پرائیویٹ بس سے ٹکرا کر اس کے سامنے والے حصہ میں پھنس گئی اور پھنس کچھ دور تک موٹر بائک کو گھسیٹتے ہوئے لے گئی ۔ اس دوران آگ بھڑک اٹھی اور دونوں گاڑیاں تباہ ہوگئیں ۔

پولیس کمشنر ششی کمار نے جائے حادثہ کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ " زخمی بائک سوار کو علاج کے لئے وینلاک ہاسپٹل میں داخل کیا گیا ہے ۔ ہم لوگ قریب واقع کیمروں سے سی سی ٹی وی فوٹیج کا حائزہ لیں گے ۔ فی الحال کسی نے بھی اس ضمن میں پولیس کے پاس اب تک شکایت درج نہیں کروائی ہے ۔"


Share: